پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،گرمی سے روزے دار شدید پریشان

اسلام آباد(آن لائن) جڑواں شہروں میں روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن اور گھکڑ 500 کے وی گرڈ اسٹیشن فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کر گئے جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں گزشتہ روز خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹے تک بجلی غائب رہی ۔ ترجمان وزارت توانائی پاور ڈویژن کے مطابق لوڈشیڈنگ کی وجہ روات اور گھکڑ میں 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر جانے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے
۔ ترجمان کے مطابق ملک کا پورا سسٹم چل رہا ہے اور باقی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سحر اور افطار کے اوقات میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے جیسے ہی گرڈ اسٹیشنوں پر کام مکمل ہو گا بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =

Back to top button