تعلیم

اس سےپہلے کہ پکا دی جاتی، جھینگا مچھلی پکوان سے نکل بھاگی

انٹرنیٹ پردس لاکھ سے زیادہ باردیکھی گئی ویڈیو میں جھینگا مچھلی اپنا پنجہ پکڑ کر اسے اکھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور بالآخر اس کوشش میں کامیاب ہو کر وہ بھاگ نکلی۔

اس ڈرامائی منظر کو جوئک نامی سوشل میڈیا صارف نے کیمرے میں محفوظ کیا اور چین میں مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ کیا۔

جوئک نے بعد ازاں ویبو پر بتایا کہ انہوں نے جھینگا مچھلی کو اپنا پالتو جانور بنا لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گوا: ماپوسا کا جمعہ بازار

انڈین ٹوئٹر پر کھچڑی کی کھچڑی بن گئی!

ویبو صارفین نے ویڈیو پر بہادر جھینگا مچھلی کے حق میں کمنٹ کیے ہیں۔ اپنی جان بچانے کے لیے کے اس کی سر توڑ کوشش کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ‘اسے جانے دو’ اور ‘اسے مت کھاؤ’ ۔

جوئک نے جواباً لکھا ہے کہ ‘میں نے اسے زندہ رہنے دیا ہے، میں اسے گھر لے گیا ہوں اور ایک مچھلی گھر میں اس کی پرورش کر رہا ہوں’۔

چین میں گزشتہ چند سالوں میں جھینگا مچھلی کھانے کا شوق بے حد بڑھا ہے اور جھینگا مچھلی کی فارمنگ اور اس کے مخصوص ریستوران کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی زینوا نے زراعت اوردیہی امور کی وزارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین دنیا بھر میں خول دار جانوروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

چین میں سنہ دو ہزار سات میں یہ پیداوار 27 ہزار ٹن کے قریب تھی اور دو ہزار سولہ میں بڑھ کر86 ہزارٹن کے قریب ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + twenty =

Back to top button