کرکٹکھیل

افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل، راشد خان کی 4 وکٹیں

افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن حاصل کر سیریز میں تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔

منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت af
بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ابوحیدر نے ناقابل شکست 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس 1، صابر رحمان 13، مشفیق الرحیم 22، محموداللہ14، کپتان شکیب الحسن اور سومیا سرکار 3، 3 اور مصدق حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

افغان اسپنر راشد خان نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سمیع اللہ شنواری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد شہزاد 24، عثمان غنی 21 اور کپتان اصغر ستانک زئی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دو وکٹیں لینے والے محمد نبی نے بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
راشد خان کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =

Back to top button