پاکستان

اقوام متحدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی‘ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی‘ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے‘ (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عام انتخابات میں (ن) یگ سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ جمعرات کو شہباز شریف سے (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہ محمد شاہ نے سندھ میں تنظیمی اور پارٹی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ توانائی

بحران کا خاتمہ اور دہشت گردی کا سدباب کیا۔ اقوام متہدہ اور یو این ڈی پی نے پنجاب کی ترقی کی توثیق کی۔ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔ اس موقع پر (ن) لیگ سندھ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام تبدیلی کیلئے شہباز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عام انتخابات میں (ن) لیگ سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 1 =

Back to top button