بین الاقوامی

امریکہ میں خوفناک حملہ ہو گیا، سکول کے اندر اندھا دھند فائرنگ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، سکیورٹی فورسز نے سکول کو گھیرے میں لے لیا، ہنگامی حالت نافذ

امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی سکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے سکول کو

اپنے گھیرے میں لے لیا، بعد میں امدادی اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگا دی اور الارم بجا دیا جس پر پورے سکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی طرف بھاگے۔ پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو سکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگز کی تلاشی بھی لی۔ سکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈسن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سکول کے ایک عینی شاہد طالب علم نے بتایا کہ آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہوا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی، ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی۔ قریبی ہسپتال کے ترجمان نے سکول سے زخمی افراد کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کی لیکن زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی سکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + two =

Back to top button