انٹرٹینمنٹ

امریکی ماڈل اپنے بیٹے کے ہمراہ 25 ویں منزل سے کود گئی‘دونوں موقع پر ہلاک

نیویارک سٹی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماڈل اسٹار اسٹیفنی ایڈم نے اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ایک ہوٹل کے 25 ویں منزل پر واقع اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ دونوں ماں بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی نشاندہی ایک سیاح نے کی جو ہوٹل میں قیام میں پذیر تھا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ماڈل اسٹیفنی ایڈم نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل گوتھم کی 25 ویں منزل پر واقع کمرے سے کود کر خود کشی کر لی۔ ماڈل کی بیٹے کے
ہمراہ خودکشی کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے سابق شوہر سے بیٹے کی حوالگی کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ بدھ کے روز عدالت نے انہیں بیٹے کے ہمراہ موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے منع کردیا تھا جس پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھیں۔امریکی متنازعہ میگزین پلے بوائے سے 1992ء میں شہرت حاصل کرنے والی 47 سالہ ماڈل نے نیویارک میں واقع گوتھم ہوٹل میں اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ چیک ان کیا تھا جہاں انہیں 25 ویں منزل پر ایک کمرہ دے دیا گیا تھا تاہم دونوں 23 ویں منزل کی عقبی بالکونی میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =

Back to top button