بین الاقوامی

امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدرکو فون،دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی پر گفتگو

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور ساتھ ہی اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو، فرح شہر کے دفاع کے لیے افغان فوج کی عسکری میدان میں مدد کی جائے گی،’’ محفوظ اور خوش حال افغانستان‘‘ تعمیر کے صدر غنی کے عزم کو سراہتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحریری بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بتایاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے

ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی۔تحریری بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کے اعلان میں کہا تھا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ فرح شہر کے دفاع کے لیے افغان فوج کی عسکری میدان میں مدد کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے محفوظ اور خوش حال افغانستان تعمیر کے صدر غنی کے عزم کو سراہا، اور اس امر کی جانب توجہ دلائی کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور ساتھ ہی اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور افغانستان کے مابین ٹھوس ساجھے داری پر بات کی، اور کہا کہ ہم افغان قیادت والے اور افغان زیر نگرانی امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 − one =

Back to top button