پاکستان

انتظار کی گھڑیاں ختم ،نگران وزیر اعظم کون ہوگا؟فیصلے کی گھڑی آگئی

نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان (کل)منگل کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نگران وزیر اعظم کیلئے نام پر اتفاق ہوگیا تھا ۔ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے سوال کیا گیاتھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں کیا ان میں کوئی نام ہے؟ اس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ضروری نہیں کہ جو نام فائنل ہورہا ہے اس کا میڈیا پربھی چرچا ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ ہماری کوشش ہے کہ متفقہ

طور پر غیرمتنازع شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے، منگل کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =

Back to top button