فٹبالکھیل

آئس لینڈ ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب

فٹبال ورلڈ کپ میں آئس لینڈ کیخلاف میچ میں سابق ورلڈ چیمپئین ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کا جادو نہ چل سکا، میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز ماسکو میں ہونے والے میچ کا آغاز برق رفتاری سےہوا۔

19ویں منٹ میں سرگیواگیورو نے شاندار گول کرکے ارجنٹائن کو سبقت دلادی

ابھی ارجنٹائن کا جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ چار منٹ بعد آئس لینڈ کے فن بوگاسن نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کو کامیابی کا سہنری موقع پنالٹی کک کی صورت میں ملا لیکن آئس لینڈ کے گول کیپر نے لائنل میسی کی پنالٹی روک کر ارجنٹائن کی کامیابی پر بریک لگادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 5 =

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button