انٹرٹینمنٹ

اپنی حقیقی زندگی کی دنیا میں بہت مطمئن ہوں، ہرش وردھن کپور

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈاداکار ہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ میں اپنی حقیقی زندگی کی دنیا میں بہت مطمئن ہوں اور میں کسی بھی سیاست دان کے بارے میں رائے قائم کرنے میں دلچسپی نہیں لیتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرش وردھن کپور نے حال ہی میں فلم ’’بھوش جوشی: سپر ہیرو‘‘ میں ایک عام آدمی کا کردار ادا کیا، جن میں قدرتی طور پر کچھ سپر پاورز ہوتی ہیں ،اداکار کا کہناہے کہ فلم کے کردار کے برعکس حقیقی زندگی میں میں کسی سیاست دان بارے کوئی بھی رائے دینے میں دلچسپی نہیں لیتا اور میں اپنی
دینا میں بہت مگن رہتا ہوں۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میری پہلی فلم ناکام ہوئی تو میں بہت پریشان ہو گیا تھا لیکن پھر میں نے اپنی اس کیفیت پر قابو پایا اور آگے بڑھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 18 =

Back to top button