پاکستان

اگر نواز شریف اور دیگر کوجیل میں۔۔ معروف کالم نگار حسن نثار نے خود سوزی کی وارننگ دیدی، عدلیہ سےکیابڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر نواز شریف اور دیگر ملزمان کو سزا ملنے کے بعد جیل میں ائیر کنڈیشنر کی سہولت دی گئی تو خودسوزی کی دھمکی دوں گا، ان لوگوں کی سزا سے حرام کا مال بنانے ولاے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام جانا چاہئے ، معروف صحافی ، کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار نے شریف خاندان کو جیل میں قید سخت کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ، کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار نےکہا ہے کہ گر نواز شریف ودیگر ملزمان کو سز ا ملنے کے بعد
جیل میں بھی اے سی وغیرہ کی سہولت دی گئی تو میں خود سوزی کی دھمکی دو ں گا ۔ان کو سزا سے ملک کے حرام کامال بنانے والے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ودیگر لو گ اگر ملزم ہیں تو ان سے سختی سے ٹمنٹے کی ضرورت ہے،ان کا مقدر جیل ہونی چاہئے۔ اگران کوجیل میں نہیں تو کیا سیون سٹار ہوٹل میں بھیجا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ان کو سزا سے اس ملک میں موجود کرپٹ گروہ کو سخت پیغام جانا چاہئے کہ کرپشن کرنیوالے کا یہ انجام ہے ، حسن نثار نے کہا کہ اگر ان کو جیل میں اے سی وغیرہ کی سہولت بھی دی گئی تو میں خود سوزی کی دھمکی دوں گا۔ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے اٹھنے والے بھونچال کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا جو ان کے ساتھ ہو رہا ہے ان کو سمجھ نہیں آرہی کیونکہ یہ سمجھنے والے ہیں ہی نہیں۔اس کتاب کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ عمران خان کی سمجھ میں آچکا ہے کہ اس سے کیسے نمٹنا چاہئے۔ ریحام خان بھی اپنا شوق پورا کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ودیگر لو گ اگر ملزم ہیں تو ان سے سختی سے ٹمنٹے کی ضرورت ہے،ان کا مقدر جیل ہونی چاہئے۔ اگران کوجیل میں نہیں تو کیا سیون سٹار ہوٹل میں بھیجا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ان کو سزا سے اس ملک میں موجود کرپٹ گروہ کو سخت پیغام جانا چاہئے کہ کرپشن کرنیوالے کا یہ انجام ہے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + nine =

Back to top button