پاکستان

ایسی کی تیسی سب کی۔۔! اس شخص کو وزیر بناؤ بے شک 5 دنوں کیلئے ہی سہی نواز شریف نےکس متنازعہ شخصیت کو چند دنوں کے لیے وزیر بنانے کا حکم دے دی

معروف صحافی محمد مالک نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا ہے کہ پرویز رشید کو 5دن یا دس دن کیلئے ہی سہی لیکن وزیربنائو ۔ معروف صحافی محمد مالک کاایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ایک بار پھر اسی اخبار اور اسی صحافی یعنی سرل کو خبر دینے کیلئے گیا ۔ لیکن میری اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا ہے کہ سنیٹر پرویز رشید کو چاہے 5 دن کیلئے ہی سہی لیکن کوئی بھی
وزارت دوبارہ دی جائے ۔ محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پرویز رشید کو ڈان لیکس کے معاملے میں نکالا گیا تھا اس لیے پرویز رشید کو دوبارہ وزیر بنا کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ایسی کی تیسی سب کی۔جس جس کو بھی ڈان لیکس کے معاملے میں نکالا گیا تھا ان سب کو واپس لایا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک انگریزی اخبار کو ممبئی حملوں سے متعلق ایک متنازعہ انٹرویو دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 1 =

Back to top button