انٹرٹینمنٹ

ایوارڈز شوآئیفا رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہوگا

ممبئی (این این آئی)بھارت کے نامور ایوارڈ شو آئیفا میں اس سال معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئیفا ایوارڈز رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔اس ایوارڈ کو ملنے کی خوشی بیان کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’میں آئیفا کا شکر گزار ہوں جس نے سینما میں کی گئی میری محنت کو سراہا، میں خوش قسمت ہوں جو اس فلم انڈسٹری کا حصہ بنا، مجھے یہاں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ ’سینما میں گزارے ان 34 سالوں میں، میں
نے بہت سے بہترین سفر طے کیے، جب میرے جیسے اداکاروں کو اس عمر میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جاتا تو میں سوچتا ہوں کہ مزید 34 سال بھارتی اور انٹرنیشنل سینما میں کام کرنے کی کوشش کروں اور نئی چیزیں ڈھونڈوں، مجھے خوشی ہے کہ آئیفا نے مجھے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایسے ہر ایوارڈ کے ساتھ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی انڈسٹری میں رہ کر پوری ذمہ داری سے کام کروں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 7 =

Back to top button