بین الاقوامی

ایڈمرل ڈوگلاس فیرز امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر مقرر

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوی کے ایک افسر ایڈمرل ڈوگلاس فیرز کو قومی سلامتی اور نیشنل سیکیورٹی کونسل میں انسداد دہشت گردی کا نیا مشیر مقرر کیا ہے۔غٰیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے بتایا کہ ڈوگ فیرز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک ماہر افسر ہیں اور ان کے وائیٹ ہاؤس میں آنے سے قومی سلامتی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔وہ انسداد دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور حادثات کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے حکومت کو مفید مشورہ دیں گے۔خیال رہے کہ ڈوگلاس فیرز
کو اپریل میں مستعفی ہونے والے ٹوم بوسیرٹ کی جگہ جون بولٹن کی درخواست پر نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + 9 =

Back to top button