انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے ستاروں کے کئی ممالک میں بڑے بڑے گھر امیتابھ ، ابھیشک ، شاہ رخ اور سلمان خان سمیت سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں

بالی وڈ کے ستاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں ۔ امیتابھ ہوں ، ابھیشک ، شاہ رخ خان یا سلمان خان ، سب نے بھارت سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں ۔وہ دن گئے جب امیتابھ بچن گایا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر چار سو بیس میں رہتے ہیں، اب بھارت میں الہ آباد اور گْرگرام کے علاوہ انہوں نے دبئی، پیرس، لندن اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ ان کا پیرس کا گھر تین کروڑ بھارتی روپے کا
ے، اس کے علاوہ ان کے پانچ گھر ممبئی میں ہیں۔امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک نے ایشوریہ کے جڑواں نیناں کو سکون پہنچانے کے لیے جمیرہ کی گولف اسٹیٹ میں ایک ریزورٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ اماراتی درہم ہے۔شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے آٹھ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر سترہ کروڑ چوراسی لاکھ بھارتی روپے کا ہے اور اس کا اپنا ساحل بھی ہے۔شاہ رخ خان کا ایک اپارٹمنٹ لندن کے پوش علاقے پارک لین میں بھی ہے جس کی مالیت دو کروڑ برطانوی پاونڈ ہے۔ایسے میں سلمان خان کہاں پیچھے رہتے،، باندرا بینڈاسٹینڈ پر اپنے عالی شان اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک مہنگا گھر بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × three =

Back to top button