کرکٹکھیل

بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری کریں گے

میلبرن(این این آئی)بال ٹیمپرنگ میں ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اب کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پابندی کے شکار ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 13 اور دوسرا 16 جون کو کھیلا جائے گا اور ڈیوڈ وارنر دوسرے ایک روزہ میچ سے کمنٹری کا آغاز کریں گے۔یاد رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہے تاہم ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور
بین کرافٹ کو پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 7 =

Back to top button