بین الاقوامی

بحرانی حالات،تیل کی قیمتوں کی بڑی قلابازی، چار سال بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،کچھ ہی وقت میں قیمتیں کہاں تک جائیں گی؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

دنیا کے مختلف خطوں میں پائے جانے والے بحرانی حالات کے باعث خام تیل کی فی بیرل قیمت بڑھ کر اب اسّی ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ملٹی نیشنل تیل کمپنی ٹوٹل کے سربراہ نے کہاہے کہ اس قیمت کا سو ڈالر ہو جانا حیران کن نہیں ہو گا۔سب سے زیادہ بوجھ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے عام صارفین اٹھائیں گے، جنہیں فی لٹر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن بھی امریکی شہر نیو یارک کی طرح خام تیل اور تیل کی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارت کی ایک بہت بڑی

منڈی ہے۔جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے برینٹ آئل قسم کے ایک بیرل کی قیمت مزید بڑھ کر 80 امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔پچھلے چند برسوں سے تیل برآمد کرنے والے ممالک، جن میں اکثریت عرب ریاستوں کی ہے، اس بات پر مسلسل پریشان تھے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت مسلسل 50 ڈالر کے قریب ہی رہتی تھی۔ لیکن اب کئی بڑی وجوہات کے باعث لندن میں برینٹ آئل کے ایک بیرل کی قیمت 80.18 ڈالر تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =

Back to top button