بین الاقوامی

بڑے عرب ملک میں نسوار کا نشہ کرنے پردرجنوں پاکستانی گرفتار ،جیلوں میں قید،پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اہم بیان جاری

بغداد(سی پی پی)پاکستانی ٹور آپریٹرز کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے پر نسوار رکھنے کے الزام میں درجنوں پاکستانی عراق کی جیلوں میں قید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں نسوار پر پابندی ہونے کے باعث نسوار کا نشہ کرنے والے درجنوں پاکستانی گرفتار ہوکر عراقی جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں عراق میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص احمد لانگاہ نے اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا ہے کہ عراقی پولیس نے نسوار رکھنے والے کئی پاکستانیوں کو منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا

ہے۔ ویلفیئر اتاشی نے اپنے خط میں تجویز دی ہے کہ عراق آنے والے پاکستانیوں کے لیے پاکستانی ایئرپورٹس پر نسوار عراق میں ممنوع ہے کی اطلاع آویزاں کی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اس بارے میں کہا ہے کہ عراق میں نسوار ممنوع ہونے کے بارے میں ہدایات جلد تمام ایئر پورٹس پر آویزاں کر دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =

Back to top button