پاکستان

تحریک انصاف کا ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، پی ٹی آئی نے انتہائی اہم ترین وکٹیں گرادیں ، ن لیگی آگ بگول

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اج بھی متعددارکان عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر لیے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور صاحبزادہ نذیر سلطان نے بھی عمران خان سے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب گزشتہ روز فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی اور رکن پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + ten =

Back to top button