پاکستان

تربیلہ،گدہ پاورپلانٹ میں خرابی،پنجاب،کے پی میں بڑا بریک ڈاؤن


تربیلہ اور گدو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی میں سات سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے ایئرپورٹس، اسپتالوں اور دیگر اہل پبلک مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق دعوے ہوا ہوگئے۔ رمضان سے صرف ایک روز قبل ہی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نینشل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

اچانک بجلی غائب ہونے پر اسپتالوں، اسکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسپتالوں اور ایئرپورٹس پر صورت حال سنگین ہوگئی۔ فلائٹ شیڈول متاثر تو اسپتالوں میں مریضوں اور آپریشن کیلئے جنریٹرز نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی۔ بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین دفاتر میں اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + 12 =

Back to top button