پاکستان

جسٹس (ر) ناصر الملک پاکستان کے نگراں وزیرِاعظم نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس (ر)ناصر الملک نگران وزیراعظم کیلئے نامزد، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مشترکہ طور پر سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم کے لیے نامزد کردیا۔پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسیکا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت میں خورشید شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کو منتخب کرنا آسان کام نہیں تھا لیکن اس میں اپوزیشن نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پریس

کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ اعظم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے صبر و تحمل کے ساتھ اور مل کر اس فیصلےپر پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × five =

Back to top button