بین الاقوامی

جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

برسلز/تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ میگوئل اریاس کانتے کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی دکھائی دیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے نے مغربی صحافیوں کو بتایا کہ یونین اس ڈیل کو پورا تحفظ دینے پر کار بند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات نہیں شروع کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں

مہینے کی آٹھ تاریخ کو یورپی رہنماؤں کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بڑی یورپی کمپنیوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور ایران چھوڑنے کا ممکنہ فیصلہ یورپی یونین کے اس وعدے سے مطابقت نہیں رکھتا، جو ہم سے کیا گیا تھا۔ ایران نے خبردار کر رکھا ہے کہ اگر اس کے مالی مفادات کا خیال نہ رکھا گیا تو وہ دوبارہ سے یورینیم کی افزودگی شروع کر دے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہمارا پیغام بہت واضح ہے کہ یہی جوہری معاہدہ کارآمد ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + seventeen =

Back to top button