انٹرٹینمنٹ

جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ٗماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ہیں ٗشکتی کپور

مبئی (این این آئی)ماضی کی بولی وڈ فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے بولی ووڈ اداکارشکتی کپور نے کہا ہے کہ ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہوتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ایک ڈانس شو میں شرکت کے دوران کیا۔شکتی کپور نے کہاکہ بولی وڈ فلموں میں سالوں سے کئی بہترین اور منفرد ولن کے کردار پیش کیے گئے، لیکن فلم میں ایک منفی کردار کو رومانوی انداز میں پیش کرنا صرف آج کے وقتوں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے، ماڈرن سینما سے ولن
غائب ہورہے ہیں، اس لیے ہر اداکار کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ کوئی بھی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × three =

Back to top button