صحت

دنیا کے نصف سے زائد بچے محرومی کا شکار 1.2ارب بچوں اور بچیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

نیویارک(این این آئی)دنیا کے نصف سے زائد بچوں کو محرومی یا پسماندگی کا سامنا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق بچوں کے تحفظ کی تنظیم سیو دی چلڈرن کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس صورتحال میں تقریبا 1.2ارب بچوں اور بچیوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔ اس تنظیم کے مطابق اس کی وجہ مسلح تنازعات، غربت اور خاص طور پر بچیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا ناروا سلوک ہے۔ کم عمری میں شادیاں، جبری مشقت اور ناقص خوراک نے بھی صورتحال کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ
بچے مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × 4 =

Back to top button