انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے سلیبریٹی رئیلٹی شو میں اپنی زندگی کے راز کھول دیئے

راکھی ساونت کو ان کے آئٹم نمبرز کے علاوہ بڑبولے پن کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے اب تک کے کیرئیر میں وہ کئی مرتبہ بیان دے کر تنازع میں پھنس چکی ہیں ۔ گزشتہ طویل عرصہ سے وہ بڑے پردے سے دور ہیں تاہم وہ جلد ہی چھوٹے پردے پر نظر آنیوالی ہیں۔ وہ راجیو کھنڈیلوال کے سلیبریٹی رئیلٹی شو جذبات میں مہمان بن کر پہنچی ، تو انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز کھولے۔راکھی ساونت نے اپنے جذباتی بیان میں سنی لیونی سے معافی مانگ لی، راجیو کھنڈیلوال نے جب ان سے پوچھا کہ زندگی
میں کی گئی کسی بات کا انہیں افسوس تھا تو انہوں نے کہا ہاں ۔ سنی لیون کو برا بھلا کہنے پر افسوس ہے، راکھی نے تین سال پہلے کے اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ جب انہوں نے سنی لیونی پر ہندوستان میں پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی ۔ اس شو کے دوران راکھی ساونت کے ساتھ عرشی خان بھی موجود تھیں ۔ راجیو کا یہ شو کچھ ہی دن پہلے شروع ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + seven =

Back to top button