ٹیکنالوجی

سام سنگ نے اپنے 4نئے جدید ترین سمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے، حیرت انگیز فیچرز، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)سام سنگ پاکستان نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز پاکستان میں جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سام سنگ نے اپنے جدید ترین گلیکسی سمارٹ فونز کا اجراء کیا۔ ان سمارٹ فونز میں گلیکسی J6، J4، A6 اور A6 پلس شامل ہیں جن میں سپر ایمولڈ سکرین دی گئی ہے اور یہ فون منفرد خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ گلیکسی جے 6 ڈیوائس کناروں تک حقیقی طور پر شاندار تصاویر کو نمایاں کرتا ہے۔ سپر ایمولڈ سکرین انتہائی تیز کنٹراسٹ اور متحرک
رنگ پیدا کرتا ہے تاکہ آپ کی آنکھوں کے سامنے موجود دنیا زیادہ واضح نظر آ سکے۔ مزید برآں انفنٹی ڈسپلے نے بلا تعطل اور بہترین تجربہ کیلئے ایک نیا معیار مقرر کیا ہے لہذا سکرین کو بڑا رکھا گیا ہے جبکہ ڈیوائس جامع اور خوبصورت ہے۔ اس فون میں انتہائی پتلی بیزل دی گئی ہیں اور ہوم بٹن کو سافٹ ویئر پر مبنی ڈسپلے کے اندر ہوم بٹن سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس فون میں حقیقی عمیق نظارے اور آسان ملٹی ٹاسکنگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے 18.6:9 کا ایسپکیٹ ریشو شامل کیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی جے 6 میں 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل ریئر کیمرہ F1.9 لینس کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو تصاویر کو زیادہ واضح اور زیادہ روشن بناتے ہیں جبکہ ایڈجسٹ ایبل ایل ای ڈی فلیش بھی اس فون میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں ’’اسٹیکرز‘‘ بھی شامل کئے گئے ہیں جو تصاویر کو زیادہ تفریحی بناتے ہیں۔ ڈوئل مسینجر میں دو مختلف اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹ سکینر فون تک آسانی اور تیزی سے رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ گلیکسی جے 6 تین منفرد اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہے۔ گلیکسی J4 میں 5.5 انچ کی سپر ایمولڈ سکرین دی گئی ہے جس کا 16:9 ریشو اور 720×1280 پکسل ریزولوشن ہے۔ اس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی سٹوریج دی گئی ہے جس کے ساتھ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کا پرائمری کیمرہ گلیکسی J6 کے برابر ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ میں 5 میگا پکسل سینسر استعمال کیا گیا اور اور ایڈجسٹ ایبل ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔ سام سنگ بالآخر گلیکسی A6 اور A6 پلس کو بھی منظر عام پر لے آیا ہے۔ ان فون میں ڈویل کیمرہ، بڑی بیٹری اور بڑی سکرین دی گئی ہے۔ گلیکسی اے 6 پلس میں ڈوئل کیمرہ کی سہولت دی گئی ہے جس میں سے مین کیمرہ 16 میگا پکسل f/1.7 سینسر پر مشتمل ہے جبکہ افیکٹس کی گہرائی اور ری فوکس کے لئے 5 میگا پکسل کا ثانوی ریئر کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر سیلفیز اور ویڈیو کالنگ کیلئے 24 میگا پکسل f/1.9 کیمرہ دیا گیا ہے۔ گلیکسی A6 پلس میں 6 انچ کی 2220×1080 ریزولوشن پر مشتمل سپر ایمولڈ ڈسپلے اور 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ گلیکسی اے 6 میں 16 میگا پکسل f/1.7 کیمرہ کے ساتھ ساتھ 16 میگا پکسل f/1.9 سیلفی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ 5.6 انچ کی بڑی سکرین کا حامل ہے اور جبکہ اس کی سپر ایمولڈ سکرین کی ریزولیشن 1480×720 ہے۔ اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں فون A6 اور A6 پلس میں سیلفی کے خواہش مند افراد کیلئے فرنٹ فیسنگ ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سام سنگ پاکستان کے صدر وائے جے کم نے کہا کہ گلیکسی کے سمارٹ فونز موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ سمارٹ فون سام سنگ کی سپر ایمولڈ ڈسپلے کے ساتھ غیر معمولی نظارے کے تجربہ کیلئے معیار مرتب کریں گے۔ ان فونز میں حیران کن کیمرے دیئے گئے ہیں جس سے صارفین پیشہ ورانہ معیار کی تصاویر نکال سکتے ہیں اور ایک منفرد انداز سے اپنا اظہار کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =

Back to top button