بین الاقوامیٹیکنالوجی

سام سنگ کا ‘سستا’ فلیگ شپ فون لینا پسند کریں گے؟

سام سنگ کے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 کو کچھ عرصے پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم اگر آپ 91 ہزار (ایس 9) سے ایک لاکھ 11 ہزار روپے (ایس 9 پلس) میں اسے خریدنا نہیں چاہتے تو بہت جلد یہ جنوبی کورین کمپنی ایک ‘سستا’ فلیگ شپ ڈیوائس پیش کرنے والی ہے۔

جی ہاں سام سنگ گزشتہ سال کے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 کے ایک نئے ورژن کو متعارف کراسکتی ہے جو دیکھنے میں اوریجنل ڈیوائس جیسا ہونے کے باوجود کارکردگی کے لحاظ سے کچھ کمتر ہوگا۔

اور اسے ممکنہ طور پر ایس 8 لائٹ کا نام دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ایس 8 (80 ہزار روپے) سے کافی زیادہ سستا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ویبو
چین کی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس فون کی تصاویر اور فیچرز لیک ہوکر سامنے آئے ہیں۔

اس فون میں اس ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے ایس 8 میں متعارف کرایا گیا تھا یعنی لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے، مگر یہ نئی ڈیوائس اتنی تیز نہیں ہوگی۔

ویسے یہ ایج ٹو ایج 5.8 ناچ کے سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں ریزولوشن کم ہوں گے یعنی 2220×1080۔

فوٹو بشکریہ ویبو
اس فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر دیا جائے گا، گزشتہ سال کے فون میں اسنیپ ڈراگون 835 جیسا طاقتور پراسیسر تھا۔

اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس فون میں لیکس کے مطابق 16 میگا پکسل بیک کیمرہ ہوگا، جو کہ گزشتہ سال کے ایس 8 کے 12 میگا پکسل سے زیادہ پکسلز ہونے کے باوجود اتنا معیاری نہیں ہوگا، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ جدید چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

یہ فون تصاویر سے تو 2 رنگوں میں نظر آتا ہے، سرخ اور سیاہ، 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور یو ایس بی پورٹ سی دی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ ویبو
اس کی قیمت کا اندازہ تو نہیں مگر اندازہ ہے کہ مڈرینج فون جتنی ہوسکتی ہے یعنی 40 سے 60 ہزار روپے کے درمیان۔

اسے کب متعارف کرائے جائے گا، وہ بھی واضح نہیں مگر لیکس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے 21 مئی کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + five =

Back to top button