بین الاقوامی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زندہ ہیں یا نہیں ؟ اہم ترین شواہد سامنے آگئے


سعودی ولی عہد کی موت کے بارے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور سعودی پریس ایجنسی نے شہزادے کے منظر عام سے غائب ہونے کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیاہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روسی اور ایرانی میڈیا کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کی ایک حملے کے نتیجے میں ہلاکت کی خبروں کے بعد ایک ہنگامہ برپا تھا اور اب سعودی پریس ایجنسی نے ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ شہزادہ سلمان خیریت سے ہیں جبکہ ولی عہد کی نئی تصویر بھی جاری کردی ۔سعودی جریدے کے جانب سے جاری تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان ،مصرکے صدر،بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ہیں۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کودعوت پرمدعو کیاتھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی اور روسی میڈیا نے21 اپریل کو شاہی محل پر حملے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو دو گولیاں لگنے اور منظر عام سے غائب ہونے پر خدشات ظاہر کئے تھے کہ ان کی موت ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 6 =

Back to top button