انٹرٹینمنٹ

سلمان خان سے مقابلے کی اوقات ہی نہیں، کرن جوہر کا اعتراف

بالی وڈ کے بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک کرن جوہر نے سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلے کو ناممکن قرار دے دیا۔

سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی میں سب سے آگے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں باکس آفس کا کنگ کہا جاتا ہے۔

سلو میاں کی عید کے موقع پر فلم کی ریلیز یقینی ہوتی ہے جس کے باعث اس موقع پر کوئی بھی دوسرا اداکار و فلمساز اپنی فلم کی نمائش سے کتراتا ہے جس کا اب بالی وڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی اعتراف کیا ہے۔

بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اپنی آنے والی فلم لسٹ اسٹوریز کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے جہاں ان سے فلم اور باکس آفس مقابلے سے متعلق سوال پوچھے گئے۔

صحافی نے کرن سے پوچھا کہ کیا لسٹ اسٹوریز میں اتنی طاقت ہے کہ وہ سلمان کی ’ریس 3‘ کو ٹکر دے سکیں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری وہ اوقات ہی نہیں ہے کہ ہم سلمان خان یا فلم ’ریس ‘ کا مقابلہ کرسکیں کیوں کہ ان کا الگ مقام ہے اور وہ مین اسٹریم سنیما کا بہت بڑا نام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چار چھوٹے ہدایتکاروں نے چھوٹی سی فلم بنائی ہے جس کے مقابلے میں ریس بڑی فرنچائز کی فلم ہے اور میں بھی شاید 15 تاریخ کو اپنی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ کے بجائے ’ریس 3‘ دیکھنے جاؤں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور کرن جوہر کی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ ایک ساتھ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =

Back to top button