انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ اورقریبی دوست کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کے فوری بعد سلو میاں امریکا کیلئے ’دبنگ ٹور‘ کا آغاز کریں گے۔دبنگ خان کا ’ٹور‘ امریکا پر مشتمل ہے جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ بھی ہوں گی۔ سلو میاں نے ’دبنگ ٹور‘ سے پہلے ہی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف پر مہربانیوں کاسلسلہ شروع
کر رکھا ہے اور انہیں سب اداکاراؤں میں سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔ کترینہ اور جیکولین میں معاوضے کی وجہ سے دوڑ لگی ہوئی تھی تاہم سلو میاں نے کترینہ کو فوقیت دی اور سب سے زیادہ معاوضے کا قرعہ فال اداکارہ کترینہ کے نام نکلا جنہیں دبنگ خان کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ 12 کروڑ دیا جائیگا۔ٹور منتظمین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف بڑی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + 2 =

Back to top button