انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ شوٹنگ سے پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ٗ سلطان خان پانچ الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ شوٹنگ سے پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بھارت میں سلمان خان کئی سالوں بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے تاہم اب خبریں ہیں کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ دو اور بولی وڈ اداکارائیں موجود ہوں گی۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلموں میں اداکاراؤں کو ویسے ہی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا جاتا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ
کام بھی نہیں کیا۔ فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں مداحوں کی توجہ صرف پریانکا پر نہیں بلکہ کترینہ اور دیشا کی جانب بھی مرکوز ہوگی۔فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے ٗان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی، البتہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کردار کترینہ سے زیادہ مضبوط ہوگا ٗفلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − five =

Back to top button