انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی پر والد سلیم خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر اْن کے والد مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے بھی خاموشی توڑ دی۔ہریانہ پولیس نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم سمپت نہرا کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے جب کہ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت ریکی کرکے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور اْن کے گھر آنے اور
جانے والے تمام راستوں کی فوٹیج بھی اپنے موبائل سے بنائی تھیں تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اْن کے والد سلیم خان کا کہنا تھا کہ ملزم سمپت نہرا کی گرفتاری کے بعد سلمان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نہ خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی اعلیٰ ٹیم پر مشتمل سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔سلیم خان نے مزید کہا کہ خطرہ پوری فیملی کے لئے نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =

Back to top button