انٹرٹینمنٹ

سلمان نے بوبی دیول کو اکشے کمار سے بڑا اداکار قرار دیدیا

نئی دہلی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ بوبی دیول ماضی میں ایکشن ہیرو اکشے کمار سے بھی بڑے اداکار تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا بوبی دیول کے حوالے سے کہنا تھا کہ بوبی دیول اور مجھے پہلی بار فلم لندن ڈریم میں ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا کیوں کہ بوبی اس طرح کی فلم پہلے کرچکے تھے اس لیے انہوں نے معذرت کرلی تھی۔ سلمان خان نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب اکشے اور بوبی کو ایک ہی درجے کا

ہیرو سمجھا جاتا تھا۔حقیقت کہوں تو بوبی دیول کو اکشے سے بڑا اداکار مانا جاتا تھا لیکن اکشے کی محنت اورلگن نے انہیں اس مقام پر پہنچا دیا جب کہ بوبی کو اْن کے غلط فیصلوں نے ناکام بنایا اور انڈسٹری کا دستور بھی یہی ہے کہ جو باکس آفس پر کامیاب رہا ہر کوئی اسی کے گن گاتا ہے اور یہی سب کچھ برعکس بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 − five =

Back to top button