انٹرٹینمنٹ

سنی لیون کے نئے روپ نے ہلچل مچادی

بھارتی اداکارہ سنی لیون کے نئے روپ نے میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جہاں وہ بالکل منفرد دیوی کی طرح نظرآرہی ہیں۔اداکارہ سنی لیون ان دنوں ساؤتھ انڈین فلم ’ویر مہادیوی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں سنی لیون ماضی میں ادا کیے گئے دیگر کرداروں کے مقابلے بالکل منفرد نظر آرہی ہیں۔ پوسٹرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ایک جنگجو کے روپ میں گھوڑے پربیٹھی ہوئی ہیں جب کہ پس منظرمیں جنگ کا منظرنظرآرہا ہے۔ سنی لیون اپنے نئے روپ میں گھوڑے پربیٹھی بالکل ’دیوی‘ لگ رہی
ہیں۔سنی لیون نے اپنی فلم ’ویرمہادیوی‘ کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی فلم کے پہلے پوسٹرز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔سنی لیون فلم میں جنگجوکا کردار اداکررہی ہیں اور پہلی بار کسی فلم میں مکمل ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اپنے کردارکے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کا کردارپہلے کبھی ادا نہیں کیا، یہ میرے لیے چیلنجنگ تھا لیکن میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا ہیاوربہت پرجوش ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصے سے اس قسم کے کردارکی تلاش میں تھی۔سنی لیون نے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے گھوڑا چلانے کی تربیت لینے کے ساتھ تامل زبان بھی سیکھی۔ہدایت کار وی سی وادی ویودیان کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’ویر مہادیوی‘ کو تامل، تیلگو، ملیاہم اورہندی زبان میں ریلیز کیاجائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + four =

Back to top button