کرکٹکھیل

سپاٹ فکسنگ کے بعد نیا سکینڈل، پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں لانے اور بدنام کرنے کیلئے برطانوی میڈیانے اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال پر تنازعہ کھڑا کردیا

لارڈز( آن لائن) پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں لانا یا بدنام کرنا ، برطانوی میڈیااسمارٹ گھڑیوں کے استعمال میں خصوصی دلچسپی لینا لگے ، لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز بھی برطانوی صحافی نے آئی سی سی کو شکایت کی کہ اس حوالے سے آپ کا کیا قانون ہے ۔ سال پہلے لارڈز کے گرانڈ میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم ترین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے ان میں سے محمد عامر اس وقت بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا اس کیس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہا ہے، چوں کہ انگلینڈ
کی ٹیم پہلے دن مشکل میں رہی اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اس واقعے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے اپنی ٹیم کو مشکلات میں دیکھ کر پاکستانی کھلاڑیوں کو بدنام کرکے دباؤ میں لانے کیلئے برطانوی میڈیا نے اس کیس میں خصوصی دلچسپی لینا شروع کردی ہے دیکھنا ہے پی سی بی حکام میڈیا ایڈوائزر اس حوالے سے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 11 =

Back to top button