انٹرٹینمنٹ

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی پر پاکستانی اداکاراؤں کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔ماہرہ خان نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔ ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا
کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ونڈسر شاہی محل میں شادی کی جس میں برطانیہ کی نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اسٹارز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 6 =

Back to top button