پاکستان

عام انتخابات کیلئے امیدوار ہی نہ ملے ،بڑی سیاسی جماعت کو بڑا جھٹکا، شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 25مئی2018ء تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، E-11/4، اسلام آبادپہنچ جانی چاہئیں۔ صدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نامدرخواست کے ساتھ 30000روپے کا پی پی پی پی کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے ٗنامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ذرائع

کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو توقعات سے بہت کم امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پارٹی قیادت نے درخواستیں طلب کرنے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ساتھ پلان بی پر بھی عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پیپلزپارٹی متعدد حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کے بجائے آزادامیدواروں کی حمایت کرے گی اور آزاد امیدوار کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + 4 =

Back to top button