پاکستان

عام انتخابات 2018 ، کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

عام انتخابات  2018 کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے  کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

شیخ رشید نےحلقہ این اے 60 اور 62 سےکاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔

اسلام آباد کےحلقہ این اے 53 سے عائشہ گلالئی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جبکہ اسد عمرنے این اے 54 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

عابد شیر علی نے این اے 108 سے ، رانا ثناء نے این اے 106 اور پی پی 112 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ۔

سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے بھی کاغذات نامزدگی وصول کر لئے۔

این اے 182 سے خاتون امیدوار حنا ربانی کھر نے بھی کاغذاتِ نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =

Back to top button