فٹبالکھیل

فیفا ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کیلئے فٹ ہوجاونگا،مصر کا خواب پورا کرونگا، محمد صلاح

قاہرہ (آئی این پی) مصر کے لیجنڈ فٹبالر محمد صلاح نے کہا ہے کہ میں فیفا ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے کیلئے فٹ ہوجاونگا۔ انہوں نے یہ بات مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کی ملاقات میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فائنل کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں کھیلتے ہوئے ان کا کاندھے زخمی ہوگیا تھا اور یہ خدشہ تھا کہ وہ فائنل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 25 سالہ صلاح کا کہنا تھا کہ میں اپنے صدر کے سامنے یہ وعدہ کرتا ہوں

 اس مقابلے میں اپنے ملک کا خواب پورا کرونگا۔ میں اپنے عوام سے بھی وعدہ کرتا ہوں کہ وہ مجھے کھیلتا دیکھیں گے۔ دریں اثنا مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی۔ وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔ لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ مصر کی ٹیم گروپ میچز میں روس اور سعودی عرب سے بھی مقابلہ کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =

Back to top button