کرکٹکھیل

لارڈز ٹیسٹ میں سب سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان

لندن( آ ن لائن)لارڈز ٹیسٹ میں سب سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان،دورہ آئر لینڈ سے قبل کینٹ اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز اور پھر ڈبلن ٹیسٹ میچ کے لیے نظر انداز کیے جانے والے فخرزمان کو لارڈز ٹیسٹ میں گرین کیپ ملنے کا امکان روشن ہوگیا ہے کیوں کہ اوپنر نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں 71رنز دھواں دھار اننگز کھیل کرطویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی اپنی افادیت ثابت کردی ہے۔لارڈز ٹیسٹ میں فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے کی صورت میں بابر اعظم یا حارث سہیل کو
ان کے لیے جگہ خالی کرنی پڑے گی ، حارث سہیل نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز میں 79اور55رنز ناٹ آ?ٹ کی اننگز کھیلیں تھیں تاہم آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں وہ محض31اور7رنز کی باریاں ہی کھیل پائے لیکن ان کی با?لنگ کی افادیت سے انکار کسی طور پر ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + sixteen =

Back to top button