پاکستان

لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ ، خود کش بمبار شہر میں داخل، کن مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے؟تھریٹ الرٹ جاری

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خطرہ ، خود کش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد لاہور میں داخل ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب ہوم سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے تھریٹ الرٹ میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ذیلی

ونگ نے لاہور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور خودکش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو کہ حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =

Back to top button