صحت

لہسن سے چند منٹوں میں دانوں اور مہاسوں کا خاتمہ


لہسن کا عام طور پرہمارے ملک میں باورچی خانوں میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ عام طور پر کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اسکے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں جن میں بالوں کے گرنے ، نزلہ زکام کو روکنے اور وزن کو کنٹرول کرنے سمیت دیگر بیماریوں میں اسکا علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بہت کم لوگ واقف ہیں کہ چہرے کے کیل اور مہاسوں کا خاتمہ بھی لہسن کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ اگر لہسن کو مخصوص طریقے سے چہرے پر رگڑا جائے تو اس سے چہرے پر موجود کیل ختم ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں اینٹی سیپٹک ، اینٹی بیکٹیریل، اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ خصوصیات چہرے پر موجود کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

چہرے کے کیل اورمہاسوں کے خاتمے کیلئے لہسن کے جوے کو لیں اور اپنے داغ پر اسکو مسلنا شروع کردیں تاہم جوے کو استعمال سے پہلے اس پر چند چیرے لگانا ضروری ہیں تاکہ اس میں موجود رس چہرے پر مسلنے کے دوران نکلتا رہے تاہم انکو چہرے پر مسلنے کے چند سیکنڈ بعد اگر دیکھاجائے تو یہ دانے اور کیل چند سیکنڈ میں چہرے سے ختم ہوجائیں گے۔

تاہم اگر چہرے پر موجود دانے زیادہ بڑے ہیں تو اسکے لئے لہسن کے جوے کو رات کو سونے سے قبل متعلقہ حصے پر رگڑ لیں اور پھر صبح اٹھ کر اسکو دھولیں تو دانے چہرے سے غائب ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + seven =

Back to top button