فٹبالکھیل

لیونل میسی اور نیمار جونیئر کاہر گول ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنے گا،بین ا لاقوامی کمپنی نے حیرت انگیز اعلان کردیا

نیویارک (آئی این پی)فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول اسکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیں گے۔ذرا ئع کے مطابق مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونیل میسی اور برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کے لیئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکا اور کریبئن ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا
کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کے لیے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ماسٹر کارڈ کمپنی کی ریجنل اسپوکس پرسن آنا ویرال کا کہناتھا کہ لاطینی امریکامیں 4 کروڑ افراد کو بھوک کا سامنا ہیجبکہ ان بھوکے افراد میں زیادہ تر کم سن بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹادیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 19 =

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button