پاکستان

’مجھے عہدے نہیں عزت عزیز ہے ‘‘ مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن(ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے استعفیٰ دیدی

مشیر خزانہ بلوچستان کیپٹن(ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے بطور مشیر خزانہ مستعفیٰ ہوگئیں ،ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کے مابین اختلافات اور بعض اراکان اسمبلی کے نامناسب روئیے کی وجہ سے وزیر اعلی کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن(ر) ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا انہوں نے اپنا استعفا گورنر بلوچستان ، وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کردیا ہے ، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے نجی ٹی وی کو استعفے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیر خزانہ استعفا دے دیا ہے ،انہوں نے مختصر بات
چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدے نہیں عزت عزیز ہے ،واضع رہے مشیر خزانہ کا استعفا ایسے موقعہ پر آیا ہے جب بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بجٹ پر بحث جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + fifteen =

Back to top button