پاکستان

مسلم لیگ ن کو عام انتخابات سے قبل بڑی کامیابی مل گئی ایسی شخصیت نے شمولیت کا اعلان کر دیا کہ پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ، شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ الیاس خان نے ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ

دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − 3 =

Back to top button