علاقائی

مظفرگڑھ ،پولیس نے سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

کوٹ ادو میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے گھر چھاپہ مار کر پولیس نے ان کے بڑے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کو گرفتار کر لیا۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے کھر غربی میں پولیس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے اور قتل کے اشتہاری ملزم بلال کھر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو موقع سے بلال کھر تو نہ ملا البتہ گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے غلام مصطفیٰ کھر کے بڑے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کوگرفتار کر لیا جن کیخلاف اپنے اشتہاری بھائی بلال کھر کو پناہ دینے کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج ہے۔واضح رہے کہ بلال کھر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپریل 2014ء میں امجد نامی شخص کو رقبے کے تنازع پر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ ادو میں درج کیا گیا تھا اور وہ قتل کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔ تھانہ سنانواں پولیس نے عبدالرحمن کھر کیخلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − 4 =

Back to top button