پاکستان

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری 10سال بعد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں ،اپنے بھائیوں کیساتھ تاریخی تصویر شیئر

معروف مصورہ، مقررہ ،سماجی کارکن اورپاکستان میں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری جو10 سال سے ایک وہیل چئیر تک محدود تھیں ،اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئی ہیں۔ انسٹا گرام پر منیبہ مزاری نے اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔ منیبہ مزاری کی یہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشگوار حیرت ظاہر کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تصویر میں ان کے ہمراہ ان کے دو بھائیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ منیبہ مزاری نے لکھا کہ یہ ہم بہن

بھائیوں کے لیے بڑا دن ہے، انہوں نے کہا کہ میں دس سال کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہوں۔انہوں نے علاج کرنے والے برطانوی ہیلتھ کئیر اور اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ منیبہ مزاری 21سال کی عمر میں ایک کار حادثےمیں شدید زخمی ہو گئی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + sixteen =

Back to top button