علاقائی

ملک غلام مصطفیٰ کھر آئندہ الیکشن کوٹ ادو کے حلقہ این اے 176 سے لڑیں گے

سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر آئندہ الیکشن کوٹ ادو کے حلقہ این اے 176 سے لڑیں گے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر نے آئندہ الیکشن لڑنے کے لئے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ کھر غربی کے ذرائع کے مطابق کھر آئندہ الیکشن کوٹ ادو کے حلقہ این اے 176 سے لڑنے کا بھرپور ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس حلقے کے موجودہ ایم این اے میاں محسن قریشی جن کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے کافی عرصہ سے صاحب فراش ہیں۔ مصطفیٰ کھر مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں فی الحال کامیابی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ ذرائع کے مطابق وہ پورا پینل تشکیل دیں گے اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی اپنے امیدوار کھڑا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =

Back to top button