بین الاقوامی

ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے وزراء کے ساتھ کیا سلوک کر دیا، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئی مثال قائم کر دی

ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر ڈھائی سو ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے جس میں کمی لانے کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کو کم کریں گے۔نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا

تھا کہ سادگی کو اپناتے ہوئے غیر ضروری اضراجات میں کمی لائیں گے جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی جائے گی جس کے بعد مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بھی بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، جن میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کے منصوبے کے علاوہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ 92 سالہ ملائیشیا کے معمر ترین وزیراعظم مہاتیر محمد حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست دے کر منتخب ہوئے ہیں اور کرپشن کے الزامات میں گھرے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اہل خانہ سمیت بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + five =

Back to top button