پاکستان

نواز شریف سرل المیڈا کو انٹرویو دینے سے قبل رائے ونڈ میں بھارتی وفد کے ساتھ کیا کرنیوالے تھے کہ اداروں کو خبر مل گئی اور پھر۔۔۔! معروف صحافی رؤف کلاسرا کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں بغاوت کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ ڈان اخبار کے صحافی سرل المیڈا سے پہلے نواز شریفکا بھارتی صحافی کو بلانے کا پلان تھا اوران کو رائیونڈ میں بٹھا کر کارگل اور دیگر امور پر باتیں کرنا تھیں لیکن انکے ویزے کلیئر نہیں ہوئے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ہمارے اداروں کو بھی اس حوالے سے پہلے ہی خبر مل گئی جس

کے بعد بھارتی صحافیوں کا وفد پاکستان نہیں آیا، سینئر صحافی نے کہا کہ نیوز لیکس پر سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جا رہا تھا تو اس کو جان کے لالے پڑ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج مریم نواز کہتی ہیں کہ پرویز رشید کو نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =

Back to top button